شہباز شریف

منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے کی جانب سے 20 سوالوں ہو مشتمل سوالنا مہ شہباز شریف کو بھجوا دیا گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس کے معاملے میں شہباز شریف کو سوال نامہ بھیجا ہے، سوال نامے میں 20 سوال پوچھے گئے ہیں اور ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 8 اکتوبر تک بذریعہ فیکس یا ای میل جواب بھجوائے کی ہدایت کی ہے۔

ایف آئی اے کے سوال نامے میں شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ رمضان شوگر مل کے ملازمین کے اکانٹس میں 2008 سے 2018 تک 25 ارب روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ۔آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بزنس ٹرانزکشن تھی یا فنانشل کرائم ؟، رمضان شوگر مل کے نائب قاصد ملک مقصود کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اکانٹ میں کروڑوں کی ترسیلات آئیں، کیا یہ منی لانڈرنگ نہیں۔

شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ شوگر تحقیقاتی ٹیم کو معلومات ملی ہیں کہ آپ نے اپنے وکلا کو بینکوں کے ذریعے پیسے بھیجے اور خاندان کے اخراجات کے لیے افضال بھٹی،کے بی ایم ، وقار احمد، مسز نرگس اور بھولا کو پیسے بھجوائے گئے، کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان شہباز نے انگلینڈ میں رجسٹرڈ کمپنوں اور برٹش اوور سیز ٹیریٹرز میں انوسٹمنٹ کر رکھی ہے۔

کیا آپ ایف اے ٹی ایف کے منی لانڈرنگ فریم ورک کے بارے میں جانتے ہیں۔ چیئرمین بیوٹی فیکیشن کمیٹی گجرات اورنگ زیب بٹ نے ایک کروڑ روپے کا چیک 180 ایچ ماڈل ٹان میں آپ کو دیا جو رمضاں شوگر مل کے ملازم گلزار اے خان کے اکانٹس میں جمع ہوا اس بارے میں بتائیں۔