کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر ترین رہنما سابق اسپیکر ڈپٹی سندھ اسمبلی و سابق وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔ ملک کو بحران سے صرف پی پی پی نکال سکتی ہے۔
خواتین ہر اول دستہ ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں پی پی پی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔ پی پی پی نے خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ تمام صوبوں سے بہتر صحت کی سہولیات ہیں۔ کراچی میں پی پی پی کا میئر دن رات کام کر رہا ہے ۔ حالات بدل رہے ہیں ترقی کا پہیہ چل رہا ہے۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے پی پی پی ہی یہ کرسکتی ہے۔ ہم اٹل لوگ ہیں ۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سے آنے والی خواتین کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
پیپلز پارٹی آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ہم ملکر ملک کی تقدیر بدلیں گے۔ کراچی کی صدر خواتین و سابق ایم این اے شاہدہ رحمانی نے کہا کہ پی پی پی کی ورکنگ بلاول بھٹو کے ویژن کو دیکھ کر پی پی پی میں پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کی خواتین شامل ہو رہی ہیں۔ یہ بلاول بھٹو پر سب کا اعتماد ہے۔ شاہینہ شیر علی سابق ایم پی اے نے کہا کہ بلاول بھٹو ہی کامیابی کا نشان ہیں ۔
صدر آصف زرداری ، فریال تالپور ادی سب عوام کے لئے ریلیف اور پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ راحیل میمن یو سی 5پی ایس 100نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی پی پی کو کراچی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔ لوگ جوق در جوق پی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ا حمد علمانی، فتح محمد گبول ، رفیق میمن ، شہنیلہ خانزادہ ، نسرین گبول ،ذیشان میمن نے کہا کہ پی پی پی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ۔
عوام کی جڑوں میں موجود ہے ہم ہی ملک کو بحران سے نکالیں گے۔پی ٹی آئی سے شامل ہونے والی خواتین نے کہا کہ پی پی پی ہی ملک کی واحد عوام کی جماعت ہے۔ ہم پی پی پی کے لئے بھرپور کام کریں گے۔ بعد ازاں شہلا رضا نے شہنیلہ خانزاہ ، نسیم گبول کے ہمراہ یو سی کا بھی دورہ کیا۔