ملک کورونا س

ملک کورونا سے جون والی صورتحال،طبی ماہرین نے خبردار کر دیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس وقت ملک کورونا سے جون والی صورتحال ہوچکی ہے، احتیاط نہ کی گئی تو چند دنوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوسکتی ہے۔ انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر باری نے جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کی دوسری لہر پر سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ، ہرقسم کی عوامی تقریبات پر پابندی لگانی چاہیے جبکہ لوگ غیر ضروری بازار بھی نہ جائیں۔ڈاکٹر باری کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بیڈز بھرے ہوئے ہیں، اس وقت ملک کورونا سے جون والی صورتحال ہوچکی ہے، احتیاط نہ کی گئی تو چند دنوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوسکتی ہے، ماسک لباس کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔دوسری جانب حنیف میڈیکل ڈائریکٹر ٹباہارٹ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹربشیر حنیف نے گفتگو میں کہا کہ دل کےمریض15سے20روزانہ کی بنیادپراسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں، کووڈپازیٹواوردل کے مریضوں کوانجیوگرافی کرانی چاہیے۔ڈاکٹربشیر کا کہنا تھا کہ اس بیماری میں کلاٹس بننے کاچانس زیادہ ہوتاہے، دل کے مریضوں کوکورونامیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سے پھیپھڑے بھی خراب ہوسکتے ہیں، اگر لیٹنے میں سانس پھول رہاہے توضرورچیک اپ کرائیں۔