مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ہواہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی یومیہ اوسط پیداوار64999بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے،8مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار62741بیرل ریکارڈکی گئی تھی،
اسی طرح 16مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3141ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے،8مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3005ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی اعدادوشمارکے مطابق 8مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار26921بیرل،پی پی ایل 10212بیرل،پی اوایل 4405بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1288بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں بالترتیب 5فیصد،4فیصد،4فیصد اور8فیصدزیادہ ہے،
8مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار25656بیرل،پی پی ایل 9847بیرل،پی اوایل 4219بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1190بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 16مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار675ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 567ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 50ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار974ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں بالترتیب 7فیصد،5فیصد،18فیصد اورتین فیصدزیادہ ہے۔









