فرخ حبیب

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ برآمدات 830 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں ، فرخ حبیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جولائی تا اکتوبر کے دوران آئی ٹی برآمدات 39فیصد اضافے کے ساتھ 830ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں ہیں۔

ہفتے کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اس مدت میں آئی ٹی برآمدات 596ملین ڈالرز تھیں۔صرف اکتوبر کے مہینے میں آئی ٹی ایکسپورٹس195ملین ڈالرز رہیں جو کہ پچھلے سال اکتوبر سے29فیصد زیادہ ہے