کراچی (رپورٹنگ آن لائن) مصطفی عامر قتل کیس میں نامزد ارمغان کے خلاف ایک اور مقدمہ سامنے آگیا، مرکزی ملزم پر وکیل کو قتل کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ وکیل سیف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا، ارمغان نے اپنے خلاف مقدمات میں پیش وکیل کو دھمکی آمیز میسج کیے تھے، ملزم کے خلاف 2 مقدمات میں مدعی کے وکیل کو دھمکیاں دی گئی تھیں۔
مدعی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 22 اپریل 2024 کو ارمغان نے واٹس ایپ پر میسجز کیے تھے کہ پیچھے نہ ہٹے تو جان سے جا گے یا غائب کروا دوں گا، مجھے اور میری فیملی کو مغلظات بھی بکی گئی تھیں۔
مقدمہ درج ہونے پر سٹی کورٹ نے مقدمے میں آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔