لاہور ہائیکورٹ

مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن چیلنج کر دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن چیلنج کر دیا ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی،

درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے،درخواست میں کہا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کاالیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتا ہے ،اسپیکر کے الیکشن میں بیلٹ پیپرزپرسیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ اسپیکرپنجاب اسمبلی کے انتخاب کوکالعدم قرار دے اور عدالت اسپیکرپنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کرانے کا حکم دیے۔