ریاض(رپورٹنگ آن لائن)مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت گاہ سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پر سعودی عرب نے مذمت کی ہے۔عرب میڈیاکے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ شدت پسندی پر مبنی اسرائیلی بیان مسترد کرتے ہیں،مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری فلسطینی عوام کو درپیش انسانی المیے کی روک تھام کرے۔سعودی عرب نے کہا کہ عالمی قوانین اور قرار دادوں کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔
