لاہور(رپورٹنگ آن لائن) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا اہم فیصلہ، ہسپتالوں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لئے ڈسپنسریز اور مدر چائلڈ سنٹرزکو ٹی ایچ کیو ہسپتالوں سے منسلک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے ڈسپنسریوں کو نزدیکی ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
ڈسپنسریوں کو ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کرنے کا مقصد صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ ڈائیگناسٹک سنٹر، ڈسپنسریز، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز ہومیو پیتھک اور طبی شفاخانہ
جات کو ہسپتالوں سے منسلک کیاگیاہے۔ میٹرنٹی ہسپتال پاتھی گرانڈ کے ساتھ 14 مراکز صحت کو منسلک کیا گیا ہے۔