لاہور( رپورٹنگ آن لائن ) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ ناکوٹکس کنٹرول لاہور نے جعلی شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی اور ملزم کو موقع پر حراست میں لے لیا گیا ہے ، اس زہریلی شراب کو عید الفطر کے موقع پر فروخت کیا جانا تھا ملزم سابق ریکارڈ یافتہ ہے ایکسائز حکام نے تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کروادیا ہے
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز لاہور برانچ کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کی ہدایت پر ایکسائز انسپکٹر قمر الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور میں منشیات فروشوں اور بالخصوص جعلی شراب فروخت کتنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ھے جس کے پیش نظر مذکورہ ایکسائز ٹیم نے نصیر آباد کے علاقہ سے سابق ریکارڈ یافتہ ملزم یاسر مسیح کو حراست میں لیا جس وقت وہ مختلف پلاسٹک کین کے ذریعے 60 لیٹر جعلی شراب لے جارہا تھا ایکسا ٹیم نے اسے حراست میں لے لیا ملزم یاسر مسیح اس 60 لیٹر جعلی شراب سے 600 بوتل شراب بنانا چاہتا تھا جو کہ اس نے عید الفطر کے موقع پر فروخت کرنا تھا ، ایکسائز کی جانب سے ملزم کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے ۔