لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی ۔ عدالت عالیہ میں جسٹس شہرام سرور نے محمد خان بھٹی کی اہلیہ کوثر پروین کی درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ رحیم یار خان میں محمد خاں بھٹی جوڈشل ریمانڈ پر ہیں ،انکے خلاف آنٹی کرپشن رحیم یارخان میں مقدمہ درج ہوا ۔عدالت نے کہا کہ اب حبس جا کی درخواست کا جواز نہیں رہا اور ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں رہی ۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ آپ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ سے رجوع کریں