شاہ رخ خان

ماہرہ خان نے شوہر سے لیے جانے والے تحفوں میں چوڑیوں کو اپنا پسندیدہ تحفہ قرار دیدیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران ماہرہ نے فینز سے ملنے والی محبت اور اپنے ذاتی رشتوں سے متعلق اپنے خیالات کااظہار کیا/ فائل فوٹوسپر اسٹار ماہرہ خان نے شوہر سے لیے جانے والے تحفوں میں چوڑیوں کو اپنا پسندیدہ تحفہ قرار دے دیا۔

ماہرہ خان ان دنوں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی آنے والی رومینٹک کامیڈی فلم لو گرو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران ماہرہ نے فینز سے ملنے والی محبت اور اپنے ذاتی رشتوں سے متعلق اپنے خیالات کااظہار کیا۔انٹرویو کے دوران میزبان نیماہرہ سے سوال کیا کہ آپ اپنے رشتے میں کیا تحفہ لینا پسند کرتی ہیں؟

اس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے چھوٹی چھوٹی چیزیں بطور تحفہ پسند ہیں، چوڑیاں ایسی چیز ہے جس کو میں واقعی بہت پسند کرتی ہوںدوسری جانب جب یہی سوال ہمایوں سعید سے پوچھا گیا تو اداکار نے ذو معنی لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ کہ میں اپنی اہلیہ سے کچھ بھی نہیں چاہتا، صرف اس کی اجازت اور رضامندی چاہتا ہوں.

ہمایوں کے غیر متوقع جواب نے میزبان سمیت ماہرہ خان کو بھی حیران کر دیا۔اس پر ہمایوں نے وضاحت دی کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میری بیوی مجھے کہے، جا، جو چاہے کرو، گھومتے پھرو اور پھر گھر واپس آجا۔ ہمایوں کی وضاحت پر ماہرہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہمایوں بہت ہوشیار ہے، کیوں کہ انہوں نے دونوں جواب بہت سمجھداری سے دیے۔