میانوالی(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا بڑا اعلان، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی پنشن، لیو انکیشمنٹ، گریجویٹی، رول 17-A کی بحالی اور ڈسپیرٹی الائونس کے معاملے پر تعاون اور معاون کردار ادا کروں گا،
ان کا کہنا تھا کہ لیو انکیشمنٹ اور پنشن سرکاری ملازمین کے بڑھاپے کا سہارا ہوتی ہیں،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا پنجاب بھر کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران سے لاہور میں ایک ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کے دیرینہ مطالبات کے حل کے لیے اہم پیش رفت کی امید ہے، ملازمین کو بھت جلد خوشخبری سننے کو ملے گی، انھوں نے کہا کہ سرکاری ملازم ساٹھ سال تک یہی سوچتا ہیکہ ریٹائرمنٹ ہو گی تو اچھے خاصے پیسے مل جائیں گے تو گھر بنا لیں گے بچوں کی شادیاں وغیرہ کر لیں گے اور دیکھے گئے خواب شرمندہ تعبیر ہونگے اور بھت سی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں.
انھوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں تو ملازمین گھر تو کیا ایک جھونپڑی تک نھیں سکیں گے اور تمام خواب ادھورے کے ادھورے رہ جائیں گے انھوں نے کہاکہ جس اپنی زندگی کے قیمتی ساٹھ گورنمنٹ اف پاکستان کو دے دیئے ان کیساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بھت بڑی ناانصافی ہوگی، انھوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف حکومتی فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور پنشنروں کو اپنے حقوق ان کی دہلیز پر دیں گی اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرکے ان کے ساتھ کیا گیا وعدہ ایفا کر دیں گی کیونکہ وزیر اعلی پنجاب وعدہ خلافی ہرگز نہیں کرتیں۔







