لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف ،آصف زداری سے متعلق زیر التوا کیسزکی سماعت کےلئے فل بنچ تشکیل دے دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف ،آصف علی زداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق زیر التوا کیسز کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا،

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 10سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ، چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں فل بنچ بیس ستمبر کو کیسز کی سماعت کرے گا،فل بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان شامل ہیں، فل بینچ زیر التوا مقدمات پر 20ستمبر سے سماعت کا آغاز کرے گا، لاہور ہائی کورٹ میں رانا علم الدین غازی اور اللہ بخش گوندل ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھیں

،رانا علم الدین غازی ایڈوکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی اور سابق صدر آصف زرداری کے دوعہدوں کیخلاف درخواست دائر کر رکھی تھی جبکہ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈوکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں،درخواستیں دائر کرنے والے شاہد نسیم، رانا علم الدین اوراللہ بخش انتقال کرچکے ہیں۔