رپورٹنگ آن لائن۔
لاہور پولیس نے رنگ روڈ کے علاقے میں لاکھوں روپے مالیت کی 30 ہزار لیٹر شراب پکڑ لی۔
ذرائع کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر رنگ روڈ دھرمپورہ کے علاقے میں ناکہ لگاتے ہوئے 30 ہزار لیٹر شراب سے بھرا ٹینکر پکڑ لیا جبکہ تین ملزمان محمد ندیم، ابرار حسین اور افضال حسین کو موقع سے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان نے دوران پوچھ تاچھ پولیس کو بتایا کہ وہ طلحہ رندھاوا نامی شخص کے لئے کام کرتے ہیں اور یہ ٹینکر اسی کی ملکیت ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔