لاہور بورڈ

لاہور بورڈ نے سیکریسی افسران کی بھرتی کیلئے اشتہاری جاری کر دیا

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے سیکریسی افسران کی بھرتی کیلئے اشتہاری جاری کر دیا ۔

سیکریسی افسران میٹرک اور انٹر کے امتحان میں بطور سیکریسی آفیسر خدمات سر انجام دیں گے ۔ مذکورہ بھرتیاں عارضی بنیاد پر کی جائیں گی ۔ سرکاری ،سیمی سرکاری اور خود مختار تعلیمی اداروں میںحاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین جو سیکریسی آفیسر کا تجربہ رکھتے ہوں گے انہیں ترجیح دی جائے گی ۔

میٹرک سیکریسی برانچ میں کام کرنے کے لئے خواہشمند امیدوار 15فروری اور انٹر میڈیٹ سیکریسی برانچ میں کام کرنے کے خواہشمند امیدوار درخواست فارم 8مارچ تک آر اینڈ ڈی برانچ میں جمع کر اسکتے ہیں۔