صدر مملکت

قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، صدر مملکت

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی شاہزیب امتیاز کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فورسز نے دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔