قائد اعظم یونیورسٹی

قائد اعظم یونیورسٹی ، انڈرگریڈ پروگرام کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں 3 اگست 2020 ء تک توسیع

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) کووڈ ۔19 کی صورتحال اور پورے ملک میں درخواست دینے والے طلباء کی سہولت کے لئے قائد اعظم یونیورسٹی نے انڈرگریڈ پروگرام کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں 3 اگست 2020 ء تک توسیع کردی ہے۔ درخواستیں 3 اگست تک آن لائن قبول کی جائیں گی۔ آن لائن درخواست دینے کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.qau.edu.pk پر جائیں۔