لاہور ہائیکورٹ

غیرقانونی تارکین کو ملک واپس بھیجنے کا اقدام چیلنج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) غیرقانونی تارکین کوملک واپس بھیجنے کااقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ غیر قانونی تارکین کو ملک واپس بھیجنے کے اقدام پر شہری خیال نورو اور دیگر نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرملکیوں کو ملک سے واپس بھیجنا آئین پاکستان کے خلاف ہے۔

لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔ غیرقانونی مقیم افراد کو بھیجنے کے نوٹیفکیشن کو نہ لگانے کا اعتراض لگایاگیا، جسٹس علی باقر نجفی بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے۔