عطا تارڑ

عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا، معیشت میں مزید بہتری کی طرف گامزن ،عطاتارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا، معیشت میں مزید بہتری کی طرف گامزن ہے،بیلارس کے صدر کے دورے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر چکی ،پنجاب اور وفاق نے مجموعی طور پر95ارب روپے کی بجلی پر سبسڈی دی،دوست ممالک کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بیلارس کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دوست ملک کے صدر کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،بیلارس اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں،بیلارس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ بیلارس کے صدر کے دورے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔عطاتارڑ نے کہاکہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، پالیسی ریٹ مسلسل کم ہو رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر چکی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پٹرول، آٹا، بجلی پچھلے سال کی نسبت اس سال سستے ہیں،پنجاب اور وفاق نے مجموعی طور پر95ارب روپے کی بجلی پر سبسڈی دی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،دوست ممالک کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے عوام کی ترقی کیلئے بیلارس کے صدر کا دورہ انتہائی سودمند ثابت ہوگا۔عطاتارڑنے کہاکہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کیا ہے،انشااللہ پاکستان ترقی کرے گا، معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔
٭٭٭٭٭