عمران ریاض

عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رہا کرنے کاحکم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر اور سینئر صحافی عمران ریاض کیخلاف مقدمہ خارج کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے صحافی اوریوٹیوبر عمران ریاض کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا،عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے رہائی کا حکم دےدیا۔