عمران خان

عمران خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات مہم کی کمان سنبھال لی ، جلسوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی انتخابات مہم کی کمان سنبھال لی ، عمران خان اتوار کو (آج) ضمنی الیکشن والے چاروں حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی اتوار کے روز 3بجے سہ پہر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ ضمنی الیکشن والے چاروں حلقوں میں کنونشن اورجلسوں سے خطاب کریں گے، عمران خان کے دورہ لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے 4حلقوں میں جلسوں کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے ، جس کے تحت عمران خان پی پی 168میں سہ پہر 4بجے ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے، پی پی 168کا ورکرز کنونشن آشیانہ روڈ پر طاہر مارکی میں ہو گا،

اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک نواز اعوان ہیں۔ عمران خان شام 5بجے پی پی 158کے ضمنی انتخاب میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے ، پی پی 158 کا ورکر کنونشن حالی روڈپرڈینسٹی مارکی میں منعقد ہوگا، میاں اکرم عثمان اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔عمران خان شام 6 بجے ابوبکر بلاک واپڈا ٹان میں پی پی 170 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ، پی پی 170 سےتحریک انصاف کے امیدوار ملک ظہیر عباس کھوکھر ہیں آخر میں عمران خان پی پی 169 میں عمر چوک کے قریب جلسےسےخطاب کریں گے،

پی پی 169 میں تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری شبیر گجر ہیں، ضمنی انتخاب والے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی کنونشن کاانعقادکیاجائےگا، چیئرمین تحریک انصاف نے بھر پور انتخابی مہم کی ہدایت جاری کر رکھی ہیں۔پی پی 158مہم کی ذمہ داری محمود الرشید ،167کی ذمہ داری اعجازچوہدری ، پی پی 170میں مہم کی ذمہ داری کرامت کھوکھر،ندیم بارا ، 168 کی ذمہ داری زیبرنیازی کو سونپی گئی ہے۔