علی پور چٹھہ میں ایم اے پاس لڑکی کا لرزہ خیز قتل، لواحقین کا احتجاج، روڈ بلاک

رپورٹنگ آن لائن۔

علی پور چٹھہ ضلع گوجرانوالہ میں ضیا عرف گوگا نامی شخص نے چچا زاد ایم اے پاس نوجوان لڑکی کو قتل کردیا۔
واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا.

جبکہ لواحقین نے ملزم کے عدم گرفتاری پر مین گوجرانوالہ منڈی بہاؤالدین روڈ بلاک کر دیا۔


بتایا گیا ہے کہ ضیا عرف گوگا جرائم پیشہ شخص یے جس پر اس سےپہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

ملزم نے مخبری کے شعبے میں چچازاد بھائی اور بہن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکی جا بحق ہوگئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.