عدالت

علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت پر سماعت (کل)ہو گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میںجناح ہائوس حملہ کیس کے ملزم اور علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کل( جمعرات) کو ہو گی ۔

عدالت کے جج منظر علی گل کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت کی جانب سے تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا پابند کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔