علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیچر ٹریننگ پروگرامزمیں داخلوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیچر ٹریننگ پروگرامز)ایک سالہ ایم ایڈ ٗ اڑھائی/ڈیڑھ اور چار سالہ

بی ایڈ(کے داخلے جاری ہیں۔ ایم ایڈ پروگرام پانچ مضامین میں پیش کیا گیا ہے جن میں ایلمیٹری ٹیچر ایجوکیشن ٗ فاصلاتی و غیر رسمی

تعلیم ٗ ٹیچر ایجوکیشن ٗ سائنس ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلہ کی اہلیت سیکنڈ ڈویژن کے

ساتھ ایم اے/ایم ایس سی/بی ایس یا بی اے آنرز (چار سالہ) مقرر ہے۔ اڑھائی سالہ بی ایڈ)ایلمینٹری ایجوکیشن( میں داخلہ کی

اہلیت بی اے/بی ایس سی یا مساوی)سیکنڈ ڈویژن( جبکہ اڑھائی سالہ بی ایڈ )سائنس ایجوکیشن( میں صرف بی اے/بی ایس

سی)سیکنڈ ڈویژن(کے حامل امیدوار داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ چار سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کے لئے انٹرمیڈیٹ)کم از کم

سیکنڈ ڈویژن(مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں میٹرک/انٹرمیڈیٹ اور درس نظامی پروگرامز کے داخلہ فارمز 500۔روپے لیٹ فیس

چارجز کے ساتھ 15۔ستمبر تک وصول کئے جائیں گے۔ خزاں 2020ء سمسٹر میں پیش کئے جانے والے تمام پروگرامز کے داخلہ

فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ٗ علاقائی کیمپسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس

سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔