بشریٰ بی بی

عدالتی حکم کے باوجود بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)عدالتی حکم کے باوجود بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر انسدادہشت گردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں2 درخواستیں دائر کردیں۔درخواستوں میں کہاگیاہے کہ عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک کے مطابق عدالتی احکامات نہ ماننے پر جیل حکام توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام کو پابند کیا جائے کہ8 فروری کو درخواست ضمانت کی سماعت پر بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔