محسن نقوی

طالبات کی پروٹیکشن کیلئے ہر یونیورسٹی میں ہراسمنٹ سیل قائم ہوگا’محسن نقوی

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں نظریہ پاکستان روڈ پر یوٹرن کا افتتاح کردیا۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی کا نظریہ پاکستان روڈ پر پروٹیکٹیڈ یوٹرنز کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 15دن میں نظریہ پاکستان روڈ کا یوٹرن مکمل کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ نظریہ پاکستان روڈ کو مکمل طور پر سگنل فری کرنے کیلئے مزید دو یوٹرن بنائے جائیں گے۔ یونیورسٹیوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نگران وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں یونیورسٹیوں میں ہراسگی کے واقعات کی سدباب کیلئے خاتون صوبائی سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ طالبات کی پروٹیکشن کیلئے ہر یونیورسٹی میں خاتون پروفیسر کی سربراہی میں ہراسمنٹ سیل قائم ہوگا۔