اسد عمر

صوبوں کو ویکسین کے لیے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے ، اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبوں کو ویکسین کے لیے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے ، چین سے خریدی گئی 5 لاکھ 60 ہزار خوراکیں کل جمعہ کو پاکستان پہنچیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ 5 لاکھوں خوراکوں پر مشتمل ایک اور کھیپ آج رات پاکستان پہنچ جائے گی، این سی او سی میں ویکسینیشن کے حوالے سے آج انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، دستیاب ویکسین سے مکمل استفادہ کرنے کے لیے صوبوں کو ویکسین کے لیے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔