فرخ حبیب

صرف ہمارا نہیں بلکہ اتحادیوں کا کیس بھی روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صرف ہمارا نہیں بلکہ اتحادیوں کا کیس بھی روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔ سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح الیکشن کی ذمہ داری اور لازم ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کھاتوں کی بغیر کسی امتیاز کے شفاف اور منصفانہ جانچ پڑتال کرے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ کا کیس بھی روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے صرف پی ٹی آئی کا کیس روزانہ کی بنیاد پر سنا جارہا ہے۔

سابق وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے لیکن دوہرا معیار نہیں اپنایا جا سکتا۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا حساب آگے کیوں نہیں بڑھ رہا؟ جنہوں نے پارٹی اکانٹس چھپائے، ایسا امتیازی سلوک کیوں ہے؟