آصف علی زرداری 144

صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) صدارت کا منصب سنبھالنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا۔ گارڈ آف آنر کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی، مسلح افواج کے دستوں نے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور بھٹو بھی شریک ہوئے، صدر آصف زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کیلئے بگھی میں تشریف لائے۔
ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے آصف علی زرداری سے صدرِ مملکت کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں