حافظ نعیم الرحمن

شہر کے بلدیاتی ادارے تباہ ہیں، کراچی کو میئر کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر کے بلدیاتی ادارے تباہ ہیں، شہر کو میئر کی ضرورت ہے جس سے شہری پوچھ سکیں، لگ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی کی طرف دیکھ رہا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی تینوں الیکشن نہیں چاہتی ہیں، ایم کیو ایم نے چوراہے پر کھڑے ہو کر اپنی قیمت لگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخاب میں ایم کیو ایم اور پی پی دونوں کو شکست نظر آ رہی ہے، سعید غنی دیگر جماعتوں کے افراد کو زبردستی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کے الیکٹرک کو ادائیگیاں کرنے کی سازش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات دو ماہ کے اندر اندر کرانے کا حکم دیا تھا، سندھ میں بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ دو بار ملتوی کیا جاچکاہے۔
٭