اریکا حق

شہرت کیلیے ٹک ٹاکرز اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں؛ اریکا حق کا الزام

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ٹک ٹاکر اور ماڈل اریکا حق نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ کچھ ٹک ٹاکرز شہرت حاصل کرنے اور ویوز کی خاطر اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کررہی ہیں۔

اریکا حق نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں معاشرے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے نہایت حساس اور نازک مسئلے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کیلیے کچھ ٹک ٹاکرز دانستہ اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کرتی یا کرواتی ہیں تاکہ میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کرسکیں۔

اریکا کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والی ٹک ٹاکرز کا مقصد محض یہ ہے کہ انھیں زیادہ سے زیادہ شہرت حاصل ہوسکے، کیونکہ اس سے پہلے کپلز کاویڈیوز بنانے کا رواج تھا، جس سے شہرت حاصل ہوتی تھی مگر جب وہ ٹرینڈ ختم ہوا تو کچھ لڑکیوں نے شہرت کے نئے راستے اپنانے شروع کیے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ روش ہرگز عام نہیں لیکن چند کیسز میں ضرور ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ ویڈیوز دانستہ طور پر وائرل کی گئیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پہلے وہ سمجھتی تھیں کہ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے لیکن اب لگتا ہے کچھ لڑکیاں خود ہی ایسا کر رہی ہیں، تاہم اکثریت کے ساتھ واقعی غلط ہوتا ہے۔

اریکا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی لڑکے کے ساتھ ویڈیوز نہیں بنائیں، اس لیے ان پر ویوز یا شہرت کے لیے کوئی دبا نہیں تھا۔ وہ خود کو ایک محتاط سوشل میڈیا صارف کے طور پر پیش کرتی ہیں جنہیں اس بات کی پروا ہے کہ ان کے کردار اور شخصیت کا تاثر کیسا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں کئی ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، جن میں ٹک ٹاکر مناہل ملک، سجل ملک، سامعہ حجاب، امشا رحمان اور علیزہ سحر اور دیگر ٹک ٹاکرز کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔