بابر اعوان 204

شہباز شریف کو وزیراعظم لگانے کا نتیجہ عوام بھگت رہی ہے، بابر اعوان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم لگانے کا نتیجہ عوام بھگت رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر وزیراعظم کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو شرم ہوتی تو آج ہی معافی مانگ لیتے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشتگردی کی دفعات ختم کردیئے، پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر مذاق اڑایا گیا، وزیراعظم شہبازشریف تعزیت کرنے گئے اور ہنس رہے تھے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا میں شہبازشریف کے لیے چور چور کے نعرے لگے، یہ جہاں جائیں گے چور چور کے نعرے لگیں گے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم لگانے کا نتیجہ عوام بھگت رہی ہے، آرڈرپیش کیا ہے، عدالت نے پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں