لاہور( رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے، بھارت سے آنے والے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں،ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا عالمی وبا انسانیت کا قتل عام کررہی ہے۔ہمیں بحیثیت انسان دیگر بے بس انسانوں کی زندگیوں کے احترام اور انہیں بچانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی طرف آنا ہوگا، دعا ہے کہ اس مشکل صورتحال سے انسانیت کو نجات ملے۔