مریم اورنگزیب 213

شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سنا رہی ہے،مریم اورنگزیب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی، 24 گھنٹے پہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سنا رہی ہے۔

فواد چودھری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئےترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور ووٹ کی طاقت سے گھبرا چکے ہیں، فواد صاحب نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنا شروع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں