اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ شیڈول میں توسیع کی بات کی لیکن الیکشن کمیشن نے نیئر بخاری کی بات نہیں مانی اور توسیع کامطالبہ مسترد کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا پی ڈی ایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر یہاں شاہد خاقان اور راجا پرویز اشرف نہ ہوتے تو میرے کاغذات بھی مسترد ہو جاتے۔
ان کا کہنا تھا حکومتی ارکان نے کہا کہ ہماری تیاری نہیں ہے، ہمیں وقت چاہیے تو الیکشن کمیشن نے انہیں وقت دے دیا اور کہا کہ آپ تیاری کرکے آئیں، میرے تجویز و تائید کنندہ کو تو وقت نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مخالف امیداور کی نااہلی کا کافی مواد ہے، لیکن میں نے اپنے وکیل کو ان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے سے روک دیا، وہ میری کابینہ میں سابق وزیر رہے ہیں۔









