ڈربی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے قومی فاسٹ بالر محمد عامر کو اپنا فیورٹ کھلاڑی قرار دے دیا۔ مشتاق احمد نے مہمان محمد عامر سے گفتگو کے دوران انہیں اپنا فیورٹ کھلاڑی قرار دیا۔
مشتاق احمد نے محمد عامر سے ان کی زندگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی بہت اچھی ہوگئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا بیٹی کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی مکمل ہوگئی، اللہ نے مجھے ایسی چیز دے دی ہے کہ اب مجھے کسی چیز کی خواہش ہی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی کے بعد زندگی کا فوکس صرف کھیل اور فیملی تک محدود ہوگیا ہے، گرانڈ سے نکل کر سیدھا فیملی کے پاس جاتا ہوں۔
ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ کچھ چیزیں اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں، اللہ نے ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خوبی صرور رکھی ہوتی ہے،میں مشکل چیزوں کو جلدی ہینڈل کرلیتا ہوں، یہ میری خوبی نہیں ،اللہ کی طرف سے ہے۔