جعفر بن یار
سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہونے والے اعظم نذیر تارڑ کا تعلق ضلع حافظ آباد سے ہے،ان کا شمار پاکستان کے لائق اور کریمنیل ٹرائل وکلا میں ہوتا ہے،اعظم نذیر تارڑ نے وکالت کا آغاز گوجرانوالہ سے کیا،سب سے پہلے انہوں نے کریمنیل ٹرائل کے وکیل خواجہ جاوید کے ساتھ کام کیا، بعد میں ایل ایل ایم کے لئے وہ انگلینڈ چلے گئے اور یونیورسٹی آف ایڈن برگ میں داخلہ لیا واپسی پر کچھ عرصہ کے لئے وہ سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے چیمبر سے منسلک رہے اور بعد میں اپنا الگ سے چیمبر بنا لیا،
اعظم نذیر تارڑ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل بھی فرائض سر انجام دیتے رہے،ممبر پاکستان بار کونسل بھی رہے،لاہور بار اور لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیدار کے طور پر بھی وکلا کی خدمت کی،
اعظم نذیر تارڑ اپنے شعبہ کی وجہ سے ن لیگ کے قریب سمجھے جاتے ہیں،شریف فیملی اور لیگی رہنماوں کے کیس اعظم نذیر تارڑ لڑتے رہے
اعظم نزیر تارڑ نے سینیٹر منتخب ہو کر حافظ آباد کا نام روشن کیا اور حافظ آباد کو اعظم نذیر تارڑ پر فخر ہے