سندھ ہائی کورٹ

سینیٹر اسحاق ڈار پر میڈیا پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سینیٹر اسحاق ڈار پر میڈیا پابندی کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری کو عدالت طلب کر لیا،

تفصیلات کے مطابق اسد عثمانی کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت اطلاعات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار سابق وزیر خزانہ اور پارلیمنٹ کے معزز رکن ہیں،کسی رکن پارلیمنٹ کی گفتگو اور انٹرویو پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی،

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی ایڈوکیٹ اسحاق ڈار کے بیانات پر پابندی آئین کے آرٹیکل 25اور 19اے کی صریح خلاف ورزی ہے، لہذا اس پابندی کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے جائیں ، عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔