شہلا رضا

سیلاب کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی تنقید بلاوجہ نہیں،شہلارضا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہماری تنقید بلاوجہ نہیں ،کے پی میں سیلاب آیا وہاں وفاق نظر نہیں آیا،جو ہمارا کام تھا کے پی میں ہم نے کیا۔

پہلے مرحلے میں امدادی سامان کے 15ٹرک ہم نے بھجوائے ،اسی طرح ہم نے گلگت بلتستان میں کام کیا،پنجاب میں ریسکیو والا کام تو ہو چکا ، اب ریلیف والا کام ہے ۔شہلا رضا نے دنیانیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی راشن یا کسی اور طریقے سے مدد کرتی ہے تو ہم کو کوئی اعتراض نہیں،یہ بات بالکل مستند ہے کہ جنتا مستند ڈیٹا موجو د ہے وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ہے ،ہم نے صرف بتا یا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کرلیں، اس کے ذریعے کچھ کیش دے دیں،متاثرین کی فوری مدد ہو جائے گی،جب مکمل پانی اتر جائے گا تو پھر پنجاب حکومت کی مرضی ہے کہ چاہے وہ متاثرین کو5 لاکھ دے یا 10 لاکھ یاہماری طرح ان کو گھر بنا کر دے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمن نے کہاکہ اتحادیوں کی تنقید اچھی چیز ہوتی ہے ، جب تنقید بلیک میلنگ میں کنورٹ کردیں تو پھر مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں، مسلسل مطالبات منوا کر تنقید کرنا مناسب نہیں ۔پیپلز پارٹی کی قیادت وزیراعظم سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 10 ارب روپے لے اور ملتان میں انتظامی افسر یوسف رضاگیلانی اور ان کے بچوں کی مشاورت سے لگا کر ٹھیک ہوجاتی ہے ۔اسی طرح انہوں نے نہروں پربھی مخالفت کی ،پھر کہتے ہیں کہ مریم نواز ہمیں پنجاب میں سپیس نہیں دے رہی۔