ضمنی الیکشن

سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن مشکوک،الیکشن کمیشن نے اعتراف کر لیا

جعفر بن یار

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب این اے 75 سیالکوٹ میں پولنگ آفیسرز اور20 پولنگ بیگز کی گمشدگی کا اعتراف کرلیا

سرکاری طور پر جاری بیان کے مطابق انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام ہوئے ہیں.
الیکشن کمیشن کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ضمنی انتخاب کے تقریباً 20 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ کو مکمل انکوائری کے بعد جاری کیا جائے گا
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ
ضمنی الیکشن

ریٹرننگ افسران پوری رات لاپتہ رہے جن سے صبح چھ بجے رابطہ ہوا.
جبکہ چیف سیکرٹری سے رات تین. بجے رابطہ ہوا لیکن اس بعد وہ بھی لاتعلق ہوگئے ۔الیکشن کیمشن کے مطابق شبہ ہے کہ ریٹرننگ افسران کے رزلٹ میں رد بدل نہ کی گئی ہو اس لیے ان پولنگ اسٹیشن اور مکمل حلقے کا رزلٹ مکمل تحقیقات تک روک لیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے.
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے تمام نتائج اور ریکارڈ کو الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا ہے الیکشن کیمشن نے مزید کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے رات گے تک رابطہ میں رہے اور گمشدہ ریٹرننگ آفیسر کو ڈھونڈنے کے حوالے سے رابطے میں رہے