کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مثبت بات کریں تو انہیں ویلکم کہیں گے، خدارا یہاں آکر منفی باتیں نہ کریں، توڑ پھوڑ کی سیاست نہ کریں، اب یہ ملک ایک اور 9 مئی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال میں لوگوں کو گالیاں دینا سکھایا ہے، ایک دن کاروبار بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ماحول بدل چکا ہے، دنیا کی نظریں اب پاکستان پر ہیں۔









