خاندان کے

سکھر، جنونی شخص نے خاندان کے 9 افراد کو ذبح کر ڈالا

سکھر(رپورٹنگ آن لائن ) صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے،جہاں ذہنی معذور شخص نے خاندان کے نو افراد کو ذبح کردیا ہے۔

سکھر پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ پنوعاقل کینٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا،جہاں جنونی شخص نے خاندان کے نو افراد کو ذبح کرتے ہوئے ابدی نیند سلادیا ہے۔

قتل کئے جانے والوں میں سات خواتین اور دو بچے شامل ہیں،قتل کئے گئے بچوں کی عمر پانچ سال تک ہے،دلخراش واقعے کے بعد پولیس نے ذہنی معذور شخص کو گرفتار کرلیا، پولیس کا موقف ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔