سکولوں

سکولوں کونان سیلری بجٹ کی مدمیں جاری4ارب 58کروڑ خرچ کرنے سے روکدیا

لاہور (رپورٹںگ آن لائن) مالی سال 2024-25کا اختتام، سکولوں کونان سیلری بجٹ کی مدمیں جاری4ارب 58کروڑ خرچ کرنے سے روک دیا۔

مذکورہ فنڈزسکولوں کوتیسری سہ ماہی کی قسط کی مدمیں جاری کیے گئے تھے، ایجوکیشن اتھارٹیز کوان فنڈزکورواں کی بجائے آئندہ سال خرچ کرنے کا حکم دیا گیا۔لاہورکونان سیلری بجٹ کی مد میں 15 کروڑ 95 لاکھ روپے جاری کیے گئے، پنجاب کے 36 اضلاع کو این ایس بی کی مدمیں صرف2،2 اقساط ہی جاری ہوسکیں۔

سکول سربراہان کا کہنا تھا کہ آخری بار سکولوں کو نان سیلری بجٹ جنوری میں جاری کیا گیا تھا۔اسوقت فنڈز نہ ہونے سے بجلی کے بلز جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے، سکولوں کے فنڈز روک لینا نا انصافی ہے، نان سیلری بجٹ نہ ملا تو سکولوں کی بجلی کٹ جائے گی ۔