قرآن پاک

سکولوں میں قرآن پاک لازمی پڑھایا جائے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

شہباز اکمل جندران۔۔۔

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دئیے جانے سے متعلق رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ
رٹ پٹیشن ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نےایڈوکیٹ ندیم سرور کے توسط سے رٹ پٹیشن فائل کی ہے۔
 شہباز اکمل جندران

 ایڈوکیٹ ندیم سرور
دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ایکٹ 2018کے تحت پنجاب کے تمام سکولوں میں قرآن پڑھانا لازمی ہے۔
قرآن پڑھانا
قانون کے مطابق تمام سرکاری اور غیرسرکاری سکول مسلمان طلبہ کق قرآن پڑھانے کے پابند ہیں۔مذکورہ ایکٹ کے تحت پہلی سے بارھویں جماعت تک قرآن پاک پڑھایا جانا لازمی ہے۔
سرکاری اور غیرسرکاری سکول
یہی نہیں بلکہ اس قانون کے مطابق پہلی سے بارھویں جماعت تک ناظرہ اور ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھانا لازمی ہے۔
 ناظرہ
تاہم اڑھائی سال گزر گئے قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قانون پر عمل درآمد نہ ہونے سے مسلمان طلبہ سکولوں میں قرآن کی لازمی تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔حالانکہ پاکستان ایک اسلامی ملک اور اسلام ریاست کا مذہب ہے۔اور ایسے قانون پر اڑھائی برسوں سے عمل درآمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔