شہبازاکمل جندران۔۔۔
صوبائی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں11 مئی 2022 کو صوبے کی تمام فیلڈ فارمیشنز کوہدایات جاری کیں کہ آئیندہ رجسٹرڈ اور ٹرانسفر ہونے والی تمام گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کی جائے۔
تاہم ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم و بیش صوبے کے تمام اضلاح میں ڈی وی آر ایس (Dealer Vehicle Registration System)
کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کا عمل تاحال شروع نہیں کیا جاسکا۔اس سلسلے میں سب سے زیادہ لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں ڈی وی آر سسٹم کے تحت گاڑیاں رجسٹرڈ کی جارہی ہیں۔
البتہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے باوجود ایسی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن نہیں کی جارہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ریجن سی لاہور قمرالحسن سجاد نے ماتحت سٹاف کو ڈی وی آر سسٹم کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کرنے سے روک رکھا ہے البتہ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قمرالحسن سجاد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس انہوں نے ڈی وی آر ایس کے تحت رجسٹرڈ گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن سے کسی کو زبانی یا تحریری طورپر نہیں روکا اور نہ ہی یہ ان کاDomain ہے