سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی درخواست ضمانت پر تین رکنی بینچ مقرر کرنے کی ہدایت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی درخواست ضمانت پر تین رکنی بینچ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سجاد علیشاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ کے روبرو بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواست مسترد کی تھی۔ سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ درخواست کی سماعت نہیں کرسکتا۔

عدالت نے درخواست ضمانت تین رکنی بینچ میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائیکورٹ اور اے ٹی سی علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے۔ علی وزیر کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔