سونے کی قیمت

سونے کی فی تولہ قیمت میں500روپے کمی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں12ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1944ڈالرز رہی۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کمی سے 1لاکھ14ہزار500 اور دس گرام سونے کی قیمت 429روپے کمی سے 98ہزار165روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1320 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔