کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی ہے، اور خریداروں کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونا 77 ڈالر کے زوردار اضافے کے بعد 4 ہزار 142 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی قیمتوں میں اس غیر معمولی چھلانگ نے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بھونچال برپا کردیا۔
پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہی دن میں 7 ہزار 700 روپے بڑھ کر خطرناک حد یعنی 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا 6 ہزار 601 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں مکمل سکون تھا، لیکن پچھلے کاروباری ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والا اضافہ اب خطرناک رفتار سے جاری ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور عوام دونوں کو حیران کر دیا ہے۔









