فواد چوہدری

سوشل میڈیا پر ٹی ایل پی کےلئے پروپیگنڈا کرنے والے 32 افراد گرفتار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے والے 32 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے نفرت انگیز پرپیگنڈا کر رہے تھے۔ وزیراطلاعات نے کہا جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔